جمعہ کے خطبات میں چترال پولیس افسران کا منشیات فروشی میں ملوث افراد کی نشاندہی اور روک تھام کی اپیل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ اپر اور لوئر چترال میں پولیس افسران نے چترال کے جامع مسجدوں میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے نمازیوں سے اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے خطبات میں ضلع اپر اور لوئر چترال میں چترال پولیس کے آفسران نے نمازیوں سے جمعہ کے خطبات کے دوران منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے علاوہ دیہی سطح پر اصلاحی مہم چلانے کی اپیل کی۔خود ڈی۔پی۔او چترال وسیم ریاض خان (پی ایس پی) نے شاہی مسجد چترال میں جمعہ کے خطبے کے دوران نمازیوں سے اپنے بیان میں کہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہے اور چترال کے نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں چترال کے عوام چترال پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کے علاوہ گاوں کے سطح پر اصلاحی مہم چلائیں تاکہ چترال کے خوبصورت معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔