لواری ٹنل کھولنے کے اوقات میں تبدیلی،ٹنل صبح 4بجے سے شام 5 بجے تک ہلکی گاڑیوں کے لئے کھلی رہیں گی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)لواری ٹنل کھولنے کے اوقات میں ہلکی تبدیلی کی گئی لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لواری ٹنل روڈ روزانہ صبح 4 بجے سے شام 5 بجے تک ہلکی گاڑیوں کے لئے کھلی رہیں گی۔ کسی گاڑیوں کو چین کے بغیر برفانی راستوں میں چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ سرنگ ہلکی ٹریفک کے لئے صبح 4 بجے سے شام 6 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک بھاری ٹریفک کے لئے کھلا رہے گی۔
ٹرک جیسی بھاری گاڑیوں کو شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک سرنگ سے گزرنے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ چترال اور دیر کے دونوں اطراف سرنگ اور اس کے قریب جانے والی سڑکیں 13 جنوری کو شدید برف باری کے بعد تین دن تک بند رہیں تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔