دیربالا ڈسٹرکٹ پریس کلب و یونین اف جرنلسٹ کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی

دیربالا(چترال ایکسپریس)دیربالا ڈسٹرکٹ پریس کلب و یونین اف جرنلسٹ کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی محمود ادریس اور عرفان علی صدور جبکہ محمد عمران لطیف خان بی بیوڑی جنرل سیکرٹری اور ایوب خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینئر صحافی عرفان علی شاہ کے زیر صدارت دیربالا صحافیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب صدر محمود ادریس نائب صدر رحمت حسین سینئر نائب صدر ناصرزادہ جائنٹ سیکرٹری علی اکبر ایوب خان فنانس سیکرٹری یاسر اکمل یوسفزئی افس سیکرٹری منتخب جبکہ یونین اف جرنلسٹ صدر عرفان علی شاہ بخاری حیدر یوسفزئی سینئر نائب صدر لطیف خان جنرل سیکرٹری حبیب اللہ نائب صدر قاری حضرت اللہ جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فاروق فنانس سیکرٹری اور احسان الحق افس سیکرٹری منتخب کرلیاگیا منتخب کابینہ نے دیربالا کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلے عملی اقدامات اٹھانے کا عہد کیا اور کہا کہ دیربالا میں صحافیوں کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کیا جائے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔