اقلیتوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کمزور طبقے کو اوپر اُٹھانے کے لیئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کے لیئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان اقلیتی برادری کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی نے محکمہ اقلیتی امور اور لیزان کارپوریشن کے مابین معاہدہ کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی سردار رنجیت سنگھ، روی کمار، ولسن وزیر کے علاوہ سیکرٹری اوقاف، حج مذہبی و اقلیتی امور فرخ سیر، ڈپٹی سیکرٹری علی رضا اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا کہ نوجوانوں میں قیادتی خوبیاں پیدا کرنے اور ان کی قابلیت کو مزید نکھارنے کے لیئے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت 70 اقلیتی طلبہ کے لیئے یوتھ ایکسپوژر پروگرام،جبکہ 200 مسلمان اور غیر مسلمان طلبہ کے لیئے بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کے علاوہ دیگر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی سر گرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت سوچ کو فروغ ملیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔