دبئی، حاجی محمد ظفر کی طرف سے چترال، گلگت بلتستان اور پختون برادری کے حضرات کے لئےپُرتکلف عشایہ اور ثقافتی پروگرام کا اہتتمام

دوبئی (نمائندہ چترال ایکسپریس)دبئی میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر کی سماجی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ وہ ملک سے دوررہ کر بھی اپنے علاقے کے سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اور پردیس میں بھی اپنے کمیونٹی کے ساتھ ہرممکن مدد اور تعاون کے لئے تیاررہتا ہے۔ اور دبئی میں رہنے والے چترالیوں کے لئے کوئی نہ کوئی ثقافتی پروگرام ترتیب دیتے رہتے ہیں۔اپنی رہائش گاہ ڈیرہ دبئی میں چترال،گلگت بلتستان اور پختون علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے حضرات کے لئےایک انتہائی پروقاراورپرتکلف عشایہ کا اہتمام کیا۔ جس میں فتح الرحمن، شیر بابر خان، نظار ولی شاہ، ظفر سیرنگ، نذیر شاہ، شیر اسرار خان، محمد اسماعیل خان، عزیز احمد ذیتوی، عبدالولی اسی، برات حسین، دیدار حسین دلبر، نثاراللہ مسرور کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر شامل تھے۔ میزبانی کے فرائض پہلوان حصیم خان، وقار خان، ارشد خان، سکندر خان اور شفیع خان نے بڑے منظم اور پُر خلوص طریقے سے سر انجام دیے۔ اس موقع پر چترالی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں نوجوان فنکار فاروق عبداللہ، محمد اسماعیل اور غذر سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر فنکار آمیر نظامی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اس ثقافتی  پروگرام کو ”ایک شام زوقی“کا نام دیا گیا تھا۔ اس موقعے پرچترال کمیونٹی کی طرف سے بات کرتے ہوئے نظارولی شاہ نے میزبان حاحی محمد ظفر کا شکریہ ادا کیا اوران کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔ آخر میں میزبان حاجی ظفرنے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ یوں یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔