چترال میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف اہلیان چترال کا پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں ڈاکٹروں کی کمی کے خلاف اہلیان چترال کا پشاور پریس کلب کے سامنے رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔احتجاجی مظاہرے میں چترال کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کے امیر مولانا محمد عمرفیضی،ناظم عمومی مولانا احسان الحق،جمعیت علماء اسلام لوئر چترال کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر،ناظم اطلاعات قاضی نسیم احمد،سرحد چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو ممبر صادق امین،جمعیت علماء اسلام اپرچترال کے نائب امیر مولانافتح الرحمن،قاری ثناء اللہ،تحریک تحفظ حقوق چترال کے صدر پیر مختار،شمس الدین معاویہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے چترال کے تمام ہسپتالوں میں میل،فیمل ڈاکٹرز ودیگر عملہ کی کمی کو دو ضلعوں پر مشتمل پسماندہ ودور افتادہ چترال کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی قرار دیا اور حکومت وقت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ اس ناانصافی کا خاتمہ کرکے چترال کے ہسپتالوں میں مریضوں کے صحت کے لئے فوری طورپر ڈاکٹروں کا بندوبست کیا جائے اور چترال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔مظاہرین نے بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس میں ان کے مطالبات نعروں کی شکل میں (ناانصافی ختم کرو،ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرو،چترال کے ساتھ ناانصافی نامنظور) وغیرہ درج تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔