خیبر پختونخو اکے علماء کرام کا پولیومہم میں بھر پور تعاون کا اعلان

پشاور (چترال ایکسپریس ) خیبر پختونخوا علماء کرام نے17فروری سے شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم میں بھرپور تعاون کا اعلان کیا تنظیم کے نمائندوں کی ای او سی کوآرڈینیٹر عبدالباسط سے آج ایمرجنسی آپریشن سینٹرخیبر پختونخوا میں ہونے والی ملاقات میں پولیو مہم کوکامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی اجلاس میں مذہبی تنظیم کے فوکل پرسن مفتی ظفراور کورٹیم کے ممبرز نے شرکت کی اس موقع پر ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر نے بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد بھی تقسیم کی تنظیم کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم انسداد پولیو مہم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر تمام تنظیموں سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہمارے بچے اس موذی مرض سے بچ سکیں اور ہمارا آنے والا مستقبل روشن ہو اس موقع پر کو آرڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے اس اقدام کو سراہا اورعلماء کرام کے اس قدم کو دیگر باقی تنظیموں کے لئے مثالی قرار دیایقینا صحت مند زندگی ہر بچے کا حق ہے ا ور ہمیں اس کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کا م کرنا ہو گا تاکہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو قطرے پلوانا ممکن ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔