fbpx

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے پی ایم ایس نتائج،چترال سے سات امیدوار کامیاب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پرونشل منیجمنٹ سروسز آفیسر(PMS)(بی پی ایس17)کے نتائج کے مطابق صوبے بھر سے107امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔جن میں چترال کے ساتھ امیدوار بھی شامل ہیں۔چترال کے قابل سپوتوں میں آنیس الرحمن ولد پروفیسر محمد دوست،نوید احمدولد عزیزاللہ،نادر نظر ولد اکبر خان،ریاض احمد ولد عبدالحمید خان،سلیم اللہ خان ایوبی ولد آمان اللہ خان شامل ہیں۔جبکہ خواتین کوٹہ میں بونی سے تعلق رکھنے والی شگفتہ سرور دختر حکیم سرور اور فواد احمد ولد خوش ولی شامل ہیں۔خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ امیدوران ٹیسٹ انٹرویو میں کامیاب قرارپائے ہیں اور انکی اپوائیمنٹ کیلئے سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں جہاں انکے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق