fbpx

بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان کی طرف سے حالیہ PMS میں شاندار کامیابی پر چترالی طالب علموں کو دلی مبارکباد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)بریگیڈیر (ریٹائرڈ) خوش محمد خان چترال نے ایک اخباری بیان میں حالیہ PMS میں شاندار کامیابی پر میں اپنی جانب سے انیس الرحمان ولد محد دوست، فواد احمد ولد خوش ولی، شگفتہ سرور ولد حکیم سرور، سلیم اللہ خان ایوبی ولد امان اللہ خان، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان، نوید احمد ولد عزیز اللہ اور نادر نظر ولد اکبر خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ چترال میں اس سال اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے صوبائی سطح پر ہونے والے سول ملازمتوں کی اعلیٰ اسامیوں میں اپنے اور قوم کے لئے بلند مقام حاصل کر لیا ہے۔ ہم اپنے تمام طالب علموں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ میرٹ کو اپنا معیار بنائیں۔ تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد بھی میرٹ ہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ افیسرز عملی زندگی میں آنے کے بعد قوم کا اثاثۃ ثابت ہوں گے۔

Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق