اکرام اللہ خان،ناظم جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون کراچی کا پی ایم ایس میں چترال کے کامیاب افیسرز کو مبارکباد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ناظم جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاون کراچی اکرام اللہ خان نے ایک اخباری بیان میں حالیہ PMS میں کامیابی پرانیس الرحمان ولد محمد دوست، فواد احمد ولد خوش ولی، شگفتہ سرور ولد حکیم سرور، سلیم اللہ خان ایوبی ولد امان اللہ خان، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان، نوید احمد ولد عزیز اللہ اور نادر نظر ولد اکبر خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ چترال کے ہونہار کامیاب افیسرز اپنی اچھی کارکردگی کا سلسلہ مزید جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کے ساتھ عملی زندگی میں آنے کے بعد قوم کا اثاثۃ ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔