برطانیہ کے شاہی خاندان کا والہانہ استقبال کے لئے انتظامات کرنے پر ڈی سی لوئر چترال نوید احمد شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد کا شاہی خاندان کے افراد کے والہانہ استقبال کے لئے انتظامات کرنے پر اُن کاشکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہزادی ڈیانا کے دورہ سے متعلق تصاویر پر مشتمل البم کے تحفے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔برطانیہ کے شاہی خاندان نے ضلع لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کو اظہار تشکر کا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ چترال میں شاہی خاندان کے والہانہ استقبال پر شاہی خاندان اُن کے مشکور ہیں۔دورے کے موقع پر اطمینان بخش انتظامات کیے گئے تھے۔خط میں کہا گیا کہ عوام ِچترال کی محبت اور اعلیٰ انتظامات کے سبب ان کا دورہ یادگار بن چکا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔