انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کا اجلاس،نئی کابینہ تشکیل۔ حسین احمد صدر اور سجاد احمد جنرل سیکرٹری منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اتوار16فروری کو انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن (ITA)تحصیل دروش کی ایک میٹنگ آئی ٹی اے کے سابق تحصیل صدر شمس الحق کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔میٹنگ کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔میٹنگ میں آئی ٹی اے تحصیل دروش کے نئے کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مختلف امور زیر بحث آئے۔میٹنگ میں موجود ممبران نے باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے صدارت کے لئے حسین احمد(سی ٹی۔جی ایچ ایس)کیسو کو انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کے لئے نیا صدر منتخب کیا اور سجاد احمد(ڈی ایم۔ جی ایچ ایس) تار شیشیکوہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔اس موقع پرائی ٹی اے تحصیل دروش کے سابق صدر شمس الحق نے نئے کابینہ کا مبارکباد دی اور آئیندہ بھی متحد ہوکر کام کرنے پر زور دیا۔نئے منتخب صدرحسین احمد نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ اپنی تمام ترصلاحتیں آئی ٹی اے کی ترقی کے لئے بروئے کار لائینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔