چترال پولیس کی طرف سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)شجر کاری مہم کے سلسلے میں ڈی پی او آفس بلچ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے ڈی ایف او محکمہ جنگلات چترال کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ،اس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آتی ہے ،انسانی صحت کیلئے شجرکاری انتہائی ضروری ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم میں سے ہر فرد اپنی اپنی سطح پر کم از کم دو پودے لگائے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اچھی آب و ہوا میسر آئے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سیزن پورے چترال میں تمام پولیس اسٹیبلشمنٹس میں 5000 سے زآئد پودے لگائے جائیں گے۔اس موقع پرایس پی انوسٹیگیشن خالد خان،ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر محی الدین اور ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات یوسف فرہاد ودیگر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔