جی ایچ ایس بمبوریت میں جماعت نہم کے طلباء کی طرف سے جماعت دہم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بمبوریت میں جماعت نہم کے طلباء کی طرف سے جماعت دہم کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

جس کی صدارت ادارہ کے پرنسپل محمد اجمل خان نے کی اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء محنت کو شعار بنائیں۔

مہمان جماعت دہم کے انچارج محمد جاوید حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت ہی سے قومیں اور افراد ترقی کرتے ہیں۔

عبدالعزیز خان نے اپنے خطاب میں طلباء پر زور دیا کہ وہ دن رات ایک کر کے بھرپور محنت کے ذریعے اپنا،اپنے والدین اور اساتذہ کانام روش کرنے اور ملک وقوم کیلئے مفید شہری ثابت ہونے کی کوشش کریں۔

جمشید اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانی اخلاق کا اعلی معیار وہ ہے جب آپ کے ساتھ کوئی برائی کرے تب بھی وہ اخلاق سے پیش آئے۔
تقریب میں اساتذہ کے علاوہ جماعت نہم و دہم کے طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سکول ھذا کے تمام اساتذہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب کا اختتام دعاء اور ظہرانے سے ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔