تورکھو روڈ منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے،مرزا غلام اولیاء

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا غلام اولیاء نے بونی بوزند روڈ کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے میں ٹھیکے دار کو پہلے سے ہی مکمل ادائیگی کے باوجود تعمیری کام سست روی کا شکار ہے جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں حکام اس کا نوٹس لیکر کام میں تیزی کے ساتھ استارو سے لیکر رائین گاؤں تک روڈ کے دونوں جانب حفاظتی پشتوں کے ساتھ پانی کے نالوں کی تعمیر شروع کروائے۔ساتھ ساتھ ورکوپ اور رائین پلوں کی بروقت تکمیل کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے، عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے عوامی اہمیت کے حامل یہ منصوبے پہلے سے ہی تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، لحاظہ وسیع تر عوامی مفاد میں ان منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔