انصاف ٹیچر ایوسی ایشن ضلع لوئر چترال کا اہم اجلاس۔اپریل میں ٹیچرزکنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ

؎چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کا ایک اہم جلاس زیر صدارت عبدالغنی صدر آئی ٹی اے لوئیر چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری آئی ٹی اے منطور قادر،سابق صدر،شاہد جلال اور دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔مشاورت کے بعد انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کے لئے کابینہ تشکیل دیا گیا جسمیں عبدالغنی دروش (سینئر نائب صدر اول)مہرودہ بی بی(نائب صدر فیمل) غلام اسحاق (جوائنٹ سیکرٹری)امتیاز الدین (پریس سیکرٹری) شاہ فرید الحق)سینئر نائب صدر دوم ) قاضی شاہد احمد(نائب صدر) عالمگیر بادشاہ (فنانس سیکرٹری) عمبرینہ جبین(انفرامیشن سیکرٹری فیمل) شامل ہیں۔ اجلاس میں صدر انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن ضلع لو ئیر چترال عبدالغنی نے ماہ اپریل 2020 میں ٹیچرز کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔جسمیں وزیر تعلیم، ڈائیریکٹر ایجوکیشن سمیت محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران شر کت کریں گے۔ کنونشن میں ضلع چترال میں تعلیم کے فروع اور اساتذہ کے جائزمسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کریں گے۔اور ان مسائل کے حل کے سلسلے میں ITA چترال بھر پور کوششیں کریگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔