دروش بار ایسوسی ایشن کے لئے اکرام حسین ایڈوکیٹ بلامقابلہ صدر منتخب

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش بار ایسوسی ایشن دروش کے لئے اکرام حسین ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ صدر منتخب کرلئے گئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں غفارعلی ایڈوکیٹ نائب صدر، زمرد شاہ ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔ اس طرح حسین احمد ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، عثمان اللہ ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری، بشارت اقبال ایڈوکیٹ پریس سیکرٹری، الطاف حسین ایڈوکیٹ لائبریری سیکرٹری اور میراعظم خان ایڈوکیٹ اڈیٹر منتخب ہوئے۔ اراکین بار ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر دروش کے سینئر وکیل شفقت حسین ایڈوکیٹ اور فضل مولیٰ ایڈوکیٹ کو ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر منتخب کرلیا۔ درین اثناء چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے دروش بار ایسوسی ایشن کے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔