جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو چار سو کے قریب مسافر لواری ٹنل میں گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو چار سو کے قریب مسافر لواری ٹنل میں گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہو گئے جن کو ڈپٹی کمشنر لویر چترال کے حکم پر روکے گئے تھے اور وہاں سے واپس جانے کا کہا جارہا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع کے باہر سے آ نے والوں کو روکنے کا فیصلہ کر تے ہوئے گاڑیوں کو ٹنل سے ہی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ چترال سے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے بتایا کہ انہیں رات 2 بجے روکے گئے مسافر وں کا کال آ نا شروع ہوا جس پر وہ ڈی سی سمیت دیگر افسران سے رابطہ کرنے کی بیسود کوشش کر رہے اور صبح 8بجے تک اس ٹھٹہر تی سردی میں وہاں رہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل پہنچنے تک ان کو اس بندش کے بارے میں معلوم نہ تھا جبکہ انتظامیہ کو چاہیے تھا کہ ان کو پشاور میں اڈے سے ہی واپس کردیتی تو انہیں اس تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔