وبائی صورتحال کے پیش نظرانتظامیہ کی طرف سے دیے گئے ہدایات پر بھر پور عمل کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں، تحریک حقوق عوام اپر چترال نے ان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپر چترال کے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے دیے گئے ہدایات پر بھر پور عمل کرکے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ایک اخباری بیان میں تحریک حقوق عوام اپر چترال کے عہدہ داروں نے کہا ہے کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، احتیاط ہی موجودہ وبا کا واحد حل ہے۔ اجتماعات، غیر ضروری سفر اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ بار بار ہاتھ دھونے اور نرم پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔