fbpx

ڈپٹی کمشنراپرچترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پرکرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے حفاظتی اقدامات کا جائزہ

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان اور تحصیلدار رب نواز آج بونی سے مستوج تک کے صورتِ حال کا جائزہ لینے مستوج کا دورہ کرکے کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال کے سلسلے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔اور موقع پر مختلف اقدامات اٹھا لیے گئے۔ اے۔اے۔سی مستوج کے نگرانی میں ٹیم نے مستوج بازار کے متعدد دوکانیں بند کرکے سختی سے ہدایت کی کہ تا حکمِ ثانی اگر حکم عدولی کی گئی توسخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ اس نازک صورتِ حال میں ہر کسی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے اُنہوں نے متنبہ کیا کہ بازار میں کسی بھی صورت لوگوں کی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔یاد رہے صوبائی حکومت کے آرڈر کے تحت اشیاء خورد و نوش کے دوکانوں کے علاوہ اکثر دوکانیں سختی سے بند کرنے کی ہدایت ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کے افسراں بازار کے علاوہ پی۔ٹی۔ڈی،سی موٹل مستوج،آر۔ایچ۔سی مستوج اور ہائی سکول مستوج کا بھی دورہ کرکے حالات سے آگاہی حاصل کی جہاں پی۔ٹی۔ڈی۔سی اور آر۔ایچ۔سی میں ائیسولیشن سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر آج بونی بازار مکمل بند رہا جہاں صرف مخصوص دوکانوں کے علاوہ باقی سارے بازار شٹر ڈاوں تھی۔ اس عمل کو یقینی بنانے اور اشیاء خورد ونوش کی سٹاک کا جائزہ لینے کے لیے صدر بازار یونین بونی محمد شفیع بذاتِ خود بازار میں موجود رہ کر حالات کی نگرانی کرتے رہے۔ اور اشیاء خورد و نوش کی موجود اسٹاک پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق