ٹی ایم اے دروش کے زیر انتظام دروش بازار میں جراثم کش اسپرے سے صفائی۔

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشن دروش نے بدھ کے روز دروش بازار میں کورنا وائر س کی روک تھام اور صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے جراثم کش اسپرے سے پورے بازار میں سپرے کر دیے گئے۔ تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی ہدایت پر دروش بازار، مارکیٹس، آڈہ اور دیگر ایسے علاقہ جات جہاں لوگوں کی آمدورفت ہو، میں جراثیم کش اسپرے شروع کردیا ہے جبکہ درو ش بازار میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گا اور مہم کو مرحلہ وار مسلسل جاری رکھا جائے گا۔ٹی ایم اومصباح الدین نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام اور حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں حکومتی ہدایت پر کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے دروش کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایک وبا ہے اور جو اس وقت تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور جب کبھی کہیں کوئی وبا پھیل جاتی ہے تو وہاں حالت جنگ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔لہذا ماسک کا استعمال اور دیگر ضروری ہدایت پر عمل کر کے کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ مصباح الدین نے عوام سے اپیل کی کہ بلا ضرورت بازاروں میں گھومنے پھرنے سے گریز کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا وائرس سے بچا سکتا ہے اُنہوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ اس طرح خود بھی وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔