عشریت کے مقام پر کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات مکمل۔ ٹی ایم او مصباح الدین

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) ٹی ایم ا ے دروش نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے کوروناوائرس سے بچنے کے لیے چترال کی گیٹ وے عشریت کے مقام پر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے اور باہر سے آنے والوں کی اسکریننگ ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ ٹی ایم او دروش مصباح الدین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ اور ٹی ایم او دروش کی جانب سے مکمل پلان ہے جس میں پہلے مرحلے میں تحصیل دروش کے مقام پر قرنطینہ کو چراثم کش اسپرے، مختلف مقامات پر ہینڈ واش،صفائی کیلئے صابن،ہینڈ سیناٹیزر وغیرہ مہیا کر رہے ہیں۔ اب چونکہ عشریت کا مقام انتہائی حساس ہے جہاں سے لوگ دوسرے علاقوں سے داخل ہو رہے ہیں ان کی اسکریننگ اور کورو نا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹی ایم اے دروش خصوصی انتظا م کر رہی ہے جہاں میڈیکل اور ٹی ایم اے دروش کے اسٹاف ڈیوٹی سر انجام دیتے آرہے ہیں۔ مصباح الدین نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ صرف اسی صورت میں جیتی جاسکتی ہے کہ جب تما م شہری صفائی کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے حکومتی احکامات اور اقدامات پر پوری طرح عمل در آمد کو یقینی بنائیں اس لیے تمام شہری حفاظتی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے کورونا کے خاتمے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔