اپر چترال کے استارو کے مقام پر ندی کے اوپر پل ٹوٹ جانے سے مژدا ندی میں گرگئی۔ڈرائیور جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتے کے روز اپر چترال کے استارو کے مقام پر ندی کے اوپرلکڑی سے بنے ہوئے پل کی شہتیر ٹوٹ جانے کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل لے جانے والی منی ٹرک ندی میں گرگئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور افتخار احمد ولد بشیر احمد ساکن سوری منڈا لویر دیر موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن تورکھو کے اہلکار کے مطابق گاڑی میں ڈرائیور اکیلے ہی سفر کررہا تھا اس لئے ذیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ جان بحق ڈرائیور کی میت کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔