ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کا اپر چترال میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ہفتہ28مارچ کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے مولانا ہدایت الرحمان ممبر صوبائی اسمبلی، محمد ریاض خان اے،سی مستوج ایٹ بونی، معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج کے ساتھ لوئر ڈسٹرکٹ سے آئے ہوئے مسافروں کے لئے بنائے گئے مختلف قرنطینہ سنٹرز(عافیت گاہوں) کا دورہ کیا۔ عافیت گاہوں میں موجود لوگوں سے ملے۔ ان کی خیریت دریافت کی اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور تمام سہولیات بشمول بسترے، کھانے پینے کا انتظام اور تمام تر سہولیات کو تسلی بخش پایا اور انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔ اس دوران ایم،پی،اے مولانا ہدایت الرحمن بھی لوگوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔ ان کے لئے بنائے گئے تمام سہولیات کو تسلی بخش پائے۔ عافیت گاہوں میں گلگت سے آئے ہوئے 21 افراد موجود ہیں جن کو انتظامیہ لاسپور میں بنائے گئے عافیت گاہ شفٹ کرنا چاہتے تھے مگر ا انہوں نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کیا کہ وہ یہاں کے سہولیات سے مطمئن ہیں اور مکمل طور پر فارغ کرنے تک وہ یہاں خوشی سے رہنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔