ٹی ایم اے موڑکھو کے زیر انتظام موڑکھو میں جراثیم کش اسپرے

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکھو نے ٹی ایم او شفیق خان کی نگرانی میں کرونا وائرس کی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے موڑکھو کے مختلف مساجد اور عوامی مقامات پر جراثیم کُش اسپرے کے ساتھ ساتھ وریجون بازار میں ہاتھ صاف رکھنے کے لیے واٹر ٹنک نصب کردیا ہے،اس موقع پر ٹی ایم او نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس وباء سے نمٹنے کے لیے حکومتی ہدایت پر سختی سے عمل کرتے ہوئے صفائی کے ساتھ مخصوص مدت کے لیے خود کو گھروں تک محدود رکھیں تاکہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔