بروغل کے باسیوں کو ضلع غذ ر میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے پر گلگت بلتستان سابق وزیر خوراک عبدالجہان کا شکریہ۔شمس یار خان

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع اپر چترال کی معروف شخصیت شمس یار خان نے گلگت سے آنے والے بروغل کے باسیوں کی شندور سے واپسی اور ضلع غذر میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے پر گلگت بلتستان کے مشہور ماہر تعلیم اور سابق وزیر خوراک گلگت بلتستان عبد الجہان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوہے کہا ہے کہ دوست اور احباب مشکل وقت آنے پر پہچانے جاتے ہیں۔ بلاشبہ عبد الجہان ہمارے مشکل وقت کے دوست ہیں۔ اُنہوں نے گلگت سے آنے والے بروغل کے مسافروں کو بہترین رہائش اور خوراک مہیا کر کے نہ صرف چترال کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے بلکہ ہمارے اوپر بہت بڑا احسان بھی کیا ہے۔ جس پر ہم عبدالجہان کی محبتوں کے مقروض ہیں۔ اللہ ہمیں بھی کسی موقعے پر گلگت بلتستان کے عوام اور خصوصی طور پر عبد الجہان صاحب اور پھنڈر کے بہن بھائیوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ اُنہوں نے تمام چترال اور خصوصی طور پر بروغل کے باسیوں کی جانب سے عبد الجہان کی انسان دوستی اور اعلیٰ ظرفی پر اُنہیں سلام پیش کی اوراُن کے لئے دعاکہ کہ اللہ عز و جل اُن کو اجر عظیم سے نوازے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔