چترال،لاک داؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چترال پولیس کی کاروائیا ں تیز،گھروں سے بے جا نہ نکلیں۔ڈی پی او چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تفصیلات کے مطابق چترال پولیس نے لاک داؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیو ں میں تیزی لاتے ہوئے 16 افراد کودفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار جبکہ 31 گاڑیوں کو امپونڈ کیا۔چترال میں ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ، مضر صحت اشیا کی فروخت پر 3 ملزمان گرفتار اور 176 افراد کو لمیٹ سے زیادہ افراد کو گاڑیوں میں بیٹھا نے پر 50500 روپے چالان کیا گیا۔
ڈی پی اؤ چترال وسیم ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جو بھی قدم اٹھائیں گے اس میں عوام کی بہتری شامل ہوگی۔اس آزمائش کی گھڑی میں عوام اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھروں سے بے جا نہ نکلیں تاکے اس وبا سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔