ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے گھروں میں نماز ادا کرنے کی احکامات

اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پرعملدرآمد کرتے ہوئے جمعہ مورخہ 3/4/2020 کو محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے شمشیر علی خان ایس ڈی پی او موڑکہو/تورکہو اور ایڈیشنل ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ جامع مسجد بونی میں موجود نمازیوں کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے 31 مارچ 2020 سے تمام مساجد میں 5 افراد سے ذیادہ کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے اور نماز با جماعت کے وقت بھی امام سمیت صرف موزن، خادم یا مسجد کا چوکیدار اور مسجد کے اپنے افراد ہونگے جبکہ ان کی تعداد پانچ سے ذیادہ نہیں ہوگی۔ لہذا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت نمازی اپنے گھروں میں نماز ادا کریں اور براہ کرام مسجد میں جمع نہ ہوں۔ اس حوالے سے پولیس نے مسجد کے پیش امام کے ذریعہ باضابطہ اعلان بھی کروایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔