سید سردار حسین شاہ کالاک ڈاون کے دوران چترال کے عوام کے لئے خصوصی بنیادوں پر گزارہ الاؤنس پیکیج کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے صوبائی اسمبلی کے سابق رکن اور پی پی پی کے سینئر رہنما سید سردار حسین شاہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں لاک ڈاون کے دوران چترال کے عوام کے لئے خصوصی بنیادوں پر گزارہ الاؤنس پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کو دوسرے علاقوں کے ساتھ موازنہ ہر گز نہ کیا جائے جہاں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے ذرائع انتہائی محدود ہیں اور یہاں کی کلچر اور روایت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی اجازت بھی نہیں دیتی۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی طرف سے 2ہزار اور 3ہزار روپے کے پیکیج کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے تنخوا ہ میں تین لاکھ روپے کا اضافہ کرنے والے وزیر اعظم کو سوچنا چاہئے تھا کہ گرانی ومہنگائی کے اس دور میں کوئی اس قلیل رقم پر گزارہ کیسے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگانے والوں نے پہلے ہی غریب کی کمر توڑ دی ہے جبکہ طویل دورانئے کی لاک ڈاون سے ان کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرا ڈال دی ہے۔ سید سردارحسین شاہ نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ چترال کی خصوصی حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے غریبوں کو محکمہ خوراک کے گوداموں سے گندم مفت فراہم کرے اور گزارہ الاؤنس ہر اس گھرانے میں کم ازکم 20ہزار روپے کے حساب سے دیا جائے جہاں پر کوئی ملازمت پیشہ فرد نہ ہو۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔