fbpx

چترال پولیس نے دفعہ144کوموثر بنا کر لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رائڈر اسکواڈ تشکیل دی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پولیس نے چترال شہر اور مضافات میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں نافذ دفعہ144کوموثر بنا کر لوگوں کی غیر ضروری نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رائڈر اسکواڈ تشکیل دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آٹھ، آٹھ گھڑ سواروں پرمشتمل دن اور رات کو شہر اور گردونواح میں گلی کوچوں اور مختلف مقامات پر گشت جاری رکھیں گے۔ یہ گھڑ سوار جوان آگہی مہم کی خدمات بھی ضرورت کے مطابق انجام دینے کے ساتھ معمول کے فرائض سر انجام دیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چترال میں رائڈر اسکواڈ باقاعدہ طور پر ریگولر گشت پر مامور کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق