کرونا وائرس سے بچاو کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پر اے کے آر ایس پی کے شکر گزار ہے۔ ڈی سی اپر چترال شاہ سعود

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اپر چترال کینڈین حکومت کی مالی تعاون سے گرلز ڈگری کالج بونی میں بارہ کمروں پر مشتل ائیسولیشن رومز ضروریات اور درکار سہولیات سے اراستہ کرکے انتظامیہ اپر چترال کو حوالہ کردی۔کمروں کے ساتھ واش روم کی سہولت،مریض کے لیے سنیٹائزر ضرورت کے مختلف سامان اور میڈیسن رکھے گئے ہیں۔ اور سٹاف کے رہنے کے لیے اسٹاف روم بھی بنائے گئے ہیں۔ائیسولیشن سنٹر ضلعی انتظامیہ کو حوالہ کرتے وقت ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار احمد تنولی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکھو مکرم خان،ایریا پروگرام منیجر اے۔کے۔آر۔ایس۔پی پیر سجاد حسین اور سٹاف، پریزیڈنٹ آغا خان ریجنیل کونسل امیتاز عالم اور ڈاکٹر سردار نوازبھی موجود تھے۔ موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا۔میں انتظامیہ کی طرف سے اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے بشمولِ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی کا شکر گزار ہوں۔ کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اورروک تھام کے سلسلے میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سلسلے میں اپر چترال کے لیے بارہ کمروں / بیڈز پرمشتمل ائیسولیشن سنٹر مطلوب سہولت کے ساتھ انتظامیہ کو حوالہ کرنا احسن اقدام ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اس کے علاوہ بھی مختلف امور میں بھر پور تعاون کر رہا ہے اور کرونا وائرس سے بچاو کے آگاہی مہم کے سلسلے میں ادارے کا کردار نمایاں ہے۔ اس لیے انتظامیہ اے۔کے۔ڈی۔این کے جملہ ادارے اور ریجنل کونسل کا شکر گزار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس سے پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ائیسولیشن وارڈ قائم کی گئی ہے جس کے ایک وارڈ میں چھ بستروں کی گنجائش موجود تھی۔ تا ہم اے۔ کے۔ آر۔ ایس۔ پی کی طرف سے فراہم کردہ ائیسولیشن سنٹر میں مریضوں کو علحیدہ علحیدہ رکھنے میں آسانی پیدا ہوگی۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔