اے اے سی مکرم خان افریدی کا اپر چترال کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں کا دورہ

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر اور زیر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے نفاذ کے سلسلے میں مورخہ 7اپریل کوایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان افریدی،رب نوازتحصیلدار مستوج، ظہور خان ایس،ایچ،او تھانہ بونی اور ایڈیشنل ایس،ایچ،او تھانہ بونی اپر چترال کے مختلف بازاروں، بینکوں،یوٹیلٹی ا سٹورز اور مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔ ٹولیوں کی شکل میں گھومنے پھرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور لوگوں کو تا حکم ثانی گھومنے پھرنے سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔مذید برآں بینک منیجرز اور یوٹیلیٹی اسٹورز زمہ داروں کو اپنے اپنے کسٹمرز کے کام جلدی جلدی نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔ مذید ان کو سمجھایا گیا کہ لوگوں کا رش بنانے اور معاملات کے نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کی صورت میں بینک منیجرز اور یوٹیلیٹی زمہ دران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔