ڈی سی چترال نے شاہد آفریدی کیلئے جلسہ منعقد کرکے دفعہ144کی خلاف ورزی کی۔انکوائری کی جائے۔سابق صوبائی وزیرسلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق صوبائی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے چاہے وہ ڈی سی ہو یا ایک عام شہری سب کو ایک نظر سے دیکھنا چاہیئے نا کہ قانون کا غلط استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کیوجہ سے چترالی شہریوں کو چترال آنے کی اجازت نہیں جس کی وجہ سے بہت سے چترالی ضلع سے باہر مختلف جگہوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔۔سلیم خان نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں اگر شہریوں کی اپنے ضلع میں داخل نہ ہونے دینے پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے تو پھر شاہد آفریدی کیلئے قانون کی خلاف ورزی کرکے جلسے کا انعقاد کیوں کیا گیا حکومت کو اس کی تحقیقات کرنے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دار افسران کیخلاف کارروائی کرنی چاہئے۔۔
اُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ چترال نے شاہد آفریدی کیجانب سے راشن کی تقسیم کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ ضلع میں انتظامیہ نے خود دفعہ 144 کا نفاذ کیا تھا جس کی رو سے ضلع میں کسی بھی طرح کا سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔