داد بیداد

​داد بیداد..​چترالی مصنوعات کی نمائش..ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی  

مقتدرہ فروغ تجارت کو دفتری زبان میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) لکھا جاتا ہے مقامی مصنوعات اور دستکاریوں کی نمائش کو ایکسپو (Expo) کا نام دیا جاتا ہے چترال میں مقامی صنعت و حرفت اور دستکاریوں کی تیسری نمائش کے موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر فہداعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چترالی دستکاروں اور ہنرمندوں کو آنے والے دور میں ملک کے بڑے شہروں کے اندر ہونے والی نمائشوں میں اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کے وسیع مواقع دیئے جائینگے اور چترالی مصنوعات کی انفرادیت کو اجاگر کیا جائے گا چترال میں اپنی نوعیت کی یہ تیسری نمائش تھی اس سے پہلے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے 2024ء اور 2025ء میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک اور تعاون سے دوکامیاب نمائشوں کا اہتمام کیا تھا۔نمائش کے لیےدریائے چترال کے کنارے مقامی ہوٹل کے وسیع و عریض صحن میں چنار کے دیو ہیکل درختوں کے حسین نظاروں کے بیچ میں شامیانوں کے نیچے 70 سٹال لگائے گئے تھے 59 سٹالوں میں مقامی دستکاریاں نمائش میں رکھی گئی تھی 11 اسٹال انواع و اقسام کے مقامی اور ملکی ماکولات اورمشروبات بیچنے والوں کے تھے، ہوٹل کے ہال کو گفت وشنید کے لیے مزین کیا گیا تھا چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ارسلان عبدالمجید نے نمائش کا افتتاح کیا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر نے خطبہ استقبالیہ میں چترالی مصنوعات کی تیسری نمائش کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے چترال کے دستکاروں اور ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں پہلی نمائش ہوئی تو دور دراز علاقوں سے دستکاروں اور ہنرمندوں نےاپنی مصنوعات کے سٹال لگائے ان کا ہنر دیکھ کر ہمیں بےحد خوشی ہوئی اس لیے ہنرمندوں کو مواقع دینے کے کے لئےہم نے نمائشوں کا یہ سلسلہ آگے بڑھایا اور اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے چترال چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر فہداعظم نے چترال میں صنعت و حرفت اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے نعمان بشیر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ چترال میں ٹیلنٹ موجود ہے تخلیقی صلاحیت ہے، مگر وسائل میسر نہیں ہیں اس وجہ سے ٹیلنٹ منظر عام پر نہیں آتا چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری TDAP کے تعاون سے چترال کے دستکاروں اور ہنرمندوں کو ملکی سطح پر اور بیرون ملک بھی متعارف کرانے کے مواقع تلاش کرے گا، جس طرح چترال کی اونی پٹی چترالی چغہ اور چترالی پکول نے مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے سینگوں سے بنی ہوئی انگوٹھیوں کی مانگ بڑھتی جارہی ہے اسی طرح ہمارے ہنرمندوں کی دوسری مصنوعات بھی جگہ بنائیگی خواتین کی دستکاریوں کو متعارف کرایا جائے گا کالاش دستکاروں کو متعارف کرایا جائے گا یہاں لکڑی کا باریک کام ہوتا ہے، آلات موسیقی بنتے ہیں، ریشمی تاروں سے سلائی کڑھائی کا نازک کام ہوتا ہے یہاں خواتین کی مصوری اور خوش خطی کے شہ پارے دیکھنے کو ملتے ہیں ایسی سینکڑوں مصنوعات ہیں جن کے لیے مارکیٹ کی ضرورت ہے آپ کے تعاون سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر چترال کے ہنرمندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی مہمان خصوصی نے تجارت کے فروغ اور مقامی دستکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے چترال چیمبر آف کامرس اور TDAP کی سرگرمیوں کو سراہا

دو روزہ نمائش میں دستکاروں اور ہنرمندوں نے دو ملین روپے کمائے اور آن لائن کے کاروبار سینکڑوں آرڈر حاصل کئے، وولن ویز،سی سی ڈی،نارتھ ٹریڈرز،شاہ ٹریڈرز، دوبئی کیفے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کالج سمیت کئی اسٹالوں پردن بھر لوگوں کا رش رہا، خواتین دستکاروں میں منصورہ شمس کے آن لائن کاروبار کو سراہا گیا ،عطاالہی اوان کی ٹیم نے”نیا جیپیا” کے پلیٹ فارم سے ویپ ڈویلپمنٹ اور اے آئی کی ڈگری کالج چترال کے دو طلبا اویس زمان اور جواد احمد نے مصوری اور خوش خطی سےلوگوں کو محظوظ کیا اسی طرح مادام آنہا ضیا کی مصوری اور خوش خطی کا بڑا چرچا دیکھنے کو ملا، مادام زہرا کی آرٹ گیلری نے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کئے رکھا فرحان بشیر کی فوٹو گرافی نے نمائش کو چار چاند لگادئیے،کالاش خواتین کئ اسٹالوں پر لوگوں کا رش دیدنی تھا ، سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے طارق احمد، ریجنل کوآپریٹو ڈویلپمنٹ مومنٹ کے عنایت اللہ اسیر، چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر محمد نایاب فارانی اور چیمبر کے سیکرٹری سلطان احمد بیگ نے اپنی ٹیم کے ساتھ رات دن محنت کر کے نمائش کو کامیاب بنایا علامہ اقبال نے سچ کہا ہے

نہیں میری نظر سوئے کوفہ و بغداد

 کرینگے اہل نظر تازہ بستیاں آباد

​

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔