سالانہ امتحان میں اعلےٰ پوزیشن لینے والے طالبات کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن کے طالبات کا میٹرک اور نویں جماعت میں اعلےٰ پوزیشن لینے پر ان کی اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سردار حکیم ممبر تحصیل کونسل مستوج مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت احمد اللہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ریشن نے کی۔ تقریب میں طالبات نے تلاوت، نعت ، حمد ، قومی نغمے، نظم، تعلیم کی اہمیت کے موضوع پر تقاریر، ماں کی اہمیت پر نظم اور حاکے بھی پیش کئے گئے اور حاضرین سے داد لی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ مسٹریس نورشابہ بی بی نے کہا کہ جب سے انہوں نے اس سکول کا چارج سنبھلا ہے ان کی کوشش رہی ہے کہ وہ طالبات کو نہایت محنت سے پڑھائے اور تمام استانیوں پر بھی زور دیتی ہے کہ وہ بھی طالبات کی روشن مستقبل کیلئے انتھک محنت کرے اور ان کی کوششوں کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کی سکول کی ایک طالبہ نے میٹرک آرٹس گروپ کے امتحان میں پورے صوبے میں ٹاپ کیا۔تقریب سے انیس الرحمان یوتھ کونسلر، احمد اللہ، محمد اسلم، شہزادہ منیر، سردار حکیم اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے طالبات کو داد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اس سے بھی زیادہ محنت کرے تاکہ اپنے سکول، ملک اور علاقے کا نام روشن کرے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ نورشابہ بی بی کی نوکری کادورانیہ پورا ہوا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو یہاں سے ٹرانسفر نہ کرے تاکہ ہماری بچیاں مستقبل میں بھی اچھی تعلیم حاصل کرسکے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ اس سکول میں ریاضی ، سائنس، انگلش کی استانی تعینات کرے اور یہاں سائنس لیبارٹری کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر لیب بھی تعمیر کرے تاکہ ہماری بچیاں سائنس کو عملی طور پر پڑھ سکے۔کلاس نہم کے طالبہ محسنہ بی بی 460 نمبر، شہناز احمد نے 459 نمبر، شایہ بہادر نے 450 نمبر اور سعدیہ کوثر نے 444نمبر حاصل کئے ۔ اسی طرح کلاس دہم (میٹرک) کے سائنس گروپ کے طالبہ مسرت شاہین نے 910 نمبر، حافظہ پروین نے 903 نمبر،رقیہ حفیظ نے 898 نمبر اور آ رٹس گروپ کے حسینہ زیب نے 866 نمبر لیکر پورے صوبے میں ٹاپ کی جن کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب میں کثیر تعداد میں طالبات، والدین، منتخب نمائندے اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى