آئی جی جیل خانہ جات عزیز خٹک کا ڈسٹرکٹ جیل کا معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)آئی جی جیل خانہ جات عزیز خٹک نے گزشتہ روز چترال کا دورہ کیا ۔سابق ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل چترال کا معائنہ کرنے کے بعد قیدیوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ آئی جی نے جیل کے اندر صفائی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال جیل صوبے کے تمام جیلوں سے انتہائی صاف ہے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ چترال جیل احسان الدین نے آئی جی کو جیل سے متعلق بریفنگ دی ۔ آئی جی نے سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ،۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد و دیگر بھی موجو د تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔