کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین نے چترال بائی پاس روڈ پر کام کا جائزہ لیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین نے چترال بائی پاس روڈ میں کام کی سُست روی کا سختی سے نوٹس لیاہے ۔ اور متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی ہے ۔ کہ بارش اور سخت سردی کی آمد سے پہلے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ پیر کے روز انہوں نے چترال بائی پاس روڈ پر کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفار ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ نے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داروں اور ٹھیکیدار کو کام بلا کسی تاخیر کے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا ۔ کہ اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ کمانڈنٹ نے مذکورہ سڑک کی تکمیل نہ ہونے سے چترال کے لوگوں کودرپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ۔کہ بائی پاس روڈ سے اُٹھنے والے گرد و غبار سے مسافروں اور مقامی لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔ اس لئے اس کی تعمیر میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ۔ کہ بارش اور سردی کی وجہ سے روڈ کی پختگی کا کام متاثر ہو سکتا ہے ۔ اور کارپٹنگ صحیح طریقے پر نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے وقت ضائع کئے بغیر اس کی پختگی کرکے عوام چترال کو اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ کمانڈنٹ نے ڈسٹرکٹ جیل کے سامنے متاثرہ چترال مستوج روڈ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیا ۔ اور انہیں بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔