ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائڈنگ چترال کے صدر شہزادہ فرھاد عزیز دوران پرواز حادثے کا شکار۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائڈنگ چترال کے صدر شہزادہ فرھاد عزیز گذشتہ روز چترال ٹاؤن کے اوپر فلائنگ کرتے ہوئے شاہی مسجد کے اوپر خطرناک حاد ثے کاشکار ہوگئے ۔جس کے بعد ان کوفوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا یاگیا۔جہاں پر فوری طور پرطبی امداد کے بعد ان کوبہتر علاج کے لئے پشاور منتقل کیا گیا ۔اس موقع پر بتایا گیا ہے کہ ہندوکش ایسوسی ایشن فار پیراگلائڈنگ کے صدر شہزادہ فرھاد عزیزدوران پرواز زمین سے تقربیاسو فٹ بلند تھے ۔اُنہوں نے چترال کے مشہور پہاڑی مقام برموغ لشٹ سے ٹیک اف کی تھی ۔اورہزاروں فٹ بلندی کے کامیاب پرواز کے بعد چترال ٹاؤن کے پریڈ گراونڈ میں لینڈنگ کررہاتھا۔ کہ اچانک ہوا کی رفتار تیز ہونے اور گلائڈر کولیپس ہونے کی وجہ سے پائلٹ شہزادہ فرھا دشاہی مسجد کے قریب گرنے سے شدید زخمی ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔