تازہ ترین

بریب اور موژگول کے سیلاب زدگان میں امدادی رقم کی تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بونی دوکاندہ کے رہاشی سماجی کارکن خورشیدعالم خان جو کہ افغانستان کے دارالخلافہ کابل میںآغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک(اے کے ڈی این) کے ساتھ منسلک ایک نجی ہسپتال ( فرنچ میڈیکل انسٹیٹیوٹ فار چلڈرن) میں بحیثیت کارڈیک پرفوشناسٹ کا م کر تا ہے ۔ جو لا ئی 2015 کے چترال میں تباہ کن سیلاب کے دوران انہوں نے ہسپتال میں کام کر نے والے پاکستانی ساتھیوں سے سیلاب زدگان کے لئے رضاکارانہ طور پر چندہ اکھٹا کرکے چترال آکر امدادی رقوم کو چترال کے دو بڑے متاثرہ گاؤں میں سیلاب زدگان میں تقسیم کئے ۔انھوں نے گاؤن بریپ میں کونسلرسلطان مراد خان کو50,000/ اور مژگول میں صوبیدار (ریٹائرڈ)ابراہیم ولی کو 40,ہزار روپے کیش حوالے کئے۔ جو کہ سیلاب زدگان کی طرف سے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔اس تقریب کے دوران علاقے کے معززین، نوجوانان ، سماجی کارکن اور متاثرین سیلاب بھی موجود تھے۔تقریب کے آخر میں علاقے کے معززین اور سیلاب زدگان نے خورشید عالم خان کا شکریہ ادا کیا۔ اورساتھ ہی ساتھ ان پاکستانی اور غیر ملکی بہن ،بھائیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ دیئے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق