تازہ ترین

وائی ایس ڈی او کی طرف سے دروش میں امدادی سامان تقسیم

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ینگ سٹار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (وائی ایس ڈی او) کے زیر انتظام مسلم چیئریٹی پاکستان کے مالی تعاون سے ویلج کونسل شاہنگار دروش کے متاثرین زلزلہ میں امدادی سامان تقسیم کئے گئے ۔ امدادی اشیاء میں خیمے ،کمبل، چٹائی اور اشیاء خوردونوش شامل تھے ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد اور ونگ کمانڈر 143ونگ چترال سکاؤٹس لفٹننٹ کرنل محمود الحسن نے امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کی ۔ اس موقع پر متعلقہ ویلج کونسل کے چیر مین ، کونسلرز کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو وائی ایس ڈی او اسفندیار خان بھی موجود تھے ۔ امدادی اشیاء پچاس مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ۔ جن کے مکانات کو زلزلے سے بُری طرح نقصان پہنچا تھا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO