تازہ ترین

ضلع کونسل عشریت نشست کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی منگل کے روز ہوگی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلع کونسل وارڈ عشریت کی نشست کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی منگل 10نومبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق عشریت کے حلقے سے ضلع کونسل کیلئے حلقے سے منتخب جے یو آئی کے ممبر مولانا انعام الحق کی کامیابی کے حوالے سے مخالف امیدوارپیپلز پارٹی کے احسان اللہ نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا ۔ انتخابی عذر داری میں موقف اختیار کی گئی تھی کہ اس حلقے کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے جس پر الیکشن ٹریبونل نے احسان اللہ کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا جسکے خلاف مولانا انعام الحق نے دارالقضاء سوات سے حکم امتناعی لے لی ۔ گذشتہ روز دارا لقضاء نے حکم امتناعی کو مسترد کرتے ہوئے ووٹوں کے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے 10نومبر منگل کا دن مقرر کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس حلقے سے جیتنے والے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا انعام الحق اور پیپلز پارٹی کے احسان اللہ کے درمیان صرف 6ووٹوں کا فرق ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

اترك تعليقاً

إغلاق