وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک ویلج کونسل سیکرٹریوں کی انکوائری رپورٹ کو عملی جامع پہنائے۔جنرل سیکرٹری انعام اللہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) آل پاکستان مسلم لیگ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری انعام اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ویلج کونسل کے سیکرٹریوں کی تقرریوں میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لینے اوراور انسپکشن کمیٹی بنانے پر ہم وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے مشکور ہیں۔انسپکشن کمیٹی نے بے قاعدگیوں کانوٹس لیکررپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں سلیکشن کمیٹی نے سفارش، رشوت اور رشتے کی بنیاد پر بھرتیاں کی ہیںیہ بات سب کو معلوم ہے۔یہ سراسر ظلم ہے حقدار کو حق ملنا چاہیئے۔ہم کسی بھی حال میں کسی کا حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔اُنہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس انکوائری رپورٹ کو عملی جامع پہنائے اور چترال کے انسپکشن کمیٹی میں جو بھی غلط کام میں ملوث ہے فوری طورپر اُن کے خلاف کاروائی کی جائے اور دوبارہ میرٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔