
چترالی عوام دوسرے سالوں کی نسبت اس سال زیادہ مسائل کے شکار ہیں۔سابق تحصیل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی رضی الدین
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے سابق تحصیل سیکرٹریرضی الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں سر دی کا موسم شرو ع ہو چکا ہے ۔ حالیہ سیلابوں اور زلزلے کی وجہ سے چترالی عوام دوسرے سالوں کی نسبت ا س سال زیادہ مسائل کے شکار ہیں۔ لواری ٹنل کی بندش کی وجہ سے گیس سلنڈر کی دستیابی میں بھی مشکلات ہو رہے ہیں۔ یہ بات تمام حکام بالا کے علم میں ہے کہ چترال کی آبادی کا تقریبا 98 فیصد علاقہ سوختنی لکڑی کا استعمال کر تے ہیں۔ اب صورت حال یہ ہے کہ سوختنی لکڑی بھی چترال مارکیٹ سے غائب ہے۔ جسکی وجہ سے چترالی عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔لیکن افسوس کیساتھ ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام عوامی مسائل سے بے خبر بیٹھے ہیں اور اہم عوامی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنے سے بھی لا پرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو چاہیئے کہ ایسے مشکل حالات میں عوام کی سہولت اورمجبوری کو مد نظر رکھتے ہو ئے سوختنی لکڑی کی دستیابی کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔بصورت دیگر عوام مجبوراً سڑکوں پہ آکر احتجاج کریں گے۔ جسکی تمام تر زمہ داری ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔
