تازہ ترین

پاکستان پیپلزپارٹی کا48ویںیوم تاسیس چترال میں جوش وخروش سے منائی گئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی کا48ویںیوم تاسیس چترال میں ضلعی سینئرنائب صدرسیدبرہان شاہ ایڈوکیٹ کے زیرصدارت انتہائی جوش خروش سے منائی گئی۔جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم خان ایڈوکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری عالم زیب w32ایڈوکیٹ،افس سیکرٹری شیرحسین،سب ڈویژن چترال کے صدرحاجی شریف حسین اورکثیرتعدادمیں پارٹی ورکروں نے شرکت کی۔مقریریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت اورجمہوری اداروں کوبچانے کے لئے خون کے نذرانے پیش کئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کے خلاف پیپلزپارٹی کی قیادت اورجیالوں نے لازوال قربانیو ں کی تاریخ رقم کی ہے ۔جس سے پارٹی تنظیموں کوبڑا نقصان ہوا مگرپیپلزپارٹی جیالے قیادت اورکارکنوں کے قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں ۔انہو ں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی پرہمیشہ جھوٹے اورمن گھڑٹ مقدمات بنائے گئے تاکہ عوام میں پیپلزپارٹی کوبدنام کیاجائے اوران کواقتدارسے دوررکھاجائے مگروقت نے پیپلزپارٹی کے بے گناہی ثابت کردی ہے جومخالفین کے لئے عبرتناک سبق ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔