تازہ ترین

امدادی رقوم کی تقسیم میں وسیع پیمانے پر خردبرد ہوئی ہے۔ارشاد مکررؔ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) رہنما پاکستان تحریک انصاف ارشاد مکرر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ امداد کی تقسیم میں اقربا پروری سے کام لیا گیاہے اور رشوت ،سفارش ،دھونس اور چور بازاری کی انتہا کردی گئی ہے۔ رشتہ داروں کے نام پر جعلی چیک بنوائے گئے۔ کونسلرز صاحبان ،ناظمین اور پٹواری حضرات کے رشتہ داروں اور ان کے منظور لنظر افراد کی لاٹری نکل آئی ہے جبکہ اصل متاثرین اب بھی بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو ابھی تک کسی نے ایک پائی بھی نہیں دی ہے۔ ہر طرف جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول چل رہا ہے۔ لہذا وزیر اعظم پاکستان اور دیگر وفاقی تفتیشی اداروں کو اس بات کا فوری نوٹس لیکر کاراوائی کا آغاز کرنا چاہئے اور باقی ماندہ متاثرین کی بحالی اور امداد کا فوری بندوبست کرنا چاہئے تاکہ ان کی معمولات زندگی بحال ہوں اور وزیر اعظم کے اعلان کردہ رقوم فوج کی نگرانی میں مرتب شدہ فہرستوں کے مطابق تقسیم کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ اول الذکر فہرست میں جن لوگوں کو امداد کا حقدار ٹھہرایا گیا تھا، ان میں بہت سے ناموں پر لکیر کھینچ دی گئی ہے جس کے ذمہ داروں کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ اس ہیرا پھیر ی یارد وبدل کے ذمہ دار عناصر کا تعین ہونا چاہئے اور ان کو قرار واقعی سز ا ملنی چاہئے۔ چاہے وہ کوئی پٹواری ہو ، عوامی نمائندہ یا کوئی انتظامی افیسر۔ جو بھی اس بددیانتی کا مرتکب نکلا اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔