تازہ ترین

نوازشریف اور اشرف غنی کے درمیان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کا معاہدہ خوش آئند ہے ،برطانیہ

کابل(نیٹ نیوز) افغانستان میں برطانوی سفیر کیرن پےئرس نے پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد اوربین الاقومی برادری کی طرف سے حال ہی میں امن کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے افغانستان میں امن کے حصول کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق برطانوی سفیر کیرن پےئرس نے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں ترکی ،پاکستان اور روسی سفیر،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔انکاکہناتھاکہ افغانستان میں امن مذاکرات کے حوالے سے پاکستان ا ور افغانستان کی حکومتوں اور،امریکہ ،برطانیہ ،جرمنی اور فرانس کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں جوافغان امن عمل کیلئے خوش آئند ہے ۔انکا کہنا تھاکہ بین الاقومی برادری خاص طورپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل افغانستان ،پاکستان اورافغان امن عمل کی حمایت کیلئے ایک اہم کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے کہاکہ کابل اور اسلام آباد کو تعلقات کا ایک نیا باب کھولناچاہیے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔