تازہ ترین

ضلع سیرت کونسل چترال کے اٹھ سالہ یوم تاسیس کے موقع پر اہم اجلاس ربیع الا ول کی پروگرامات کی ترتیب اور دروش کابینہ کی تشکیل:

Image (18)چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلع سیرت کونسل چترال کے اٹھ سالہ یوم تاسیس کے مناسبت سے ایک اہم اجلاس چیئر مین ضلعی سیرت کونسل حافظ نواز الدیں مجا ہدؔ کے زیر صدارت منعقد ہو ئی۔ اجلاس میں ضلع صدر سیرت کونسل مولانا فدا محمد جنر سیکر ٹری قاری ریاض الر حمان ،سیکر ٹری اطلا عات مفتی ممتازاحمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری مفتی قا ضی شفیق الرحمن سینئیر نا ئب صدر قاری سراج احمد ،مولانا جوہر الملک اور ہا شم نواز نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی سیرت کونسل کے اٹھ سالہ کار کردگی کو سرا ہتے ہوئے آئندہ کے لئے پالیسی بھی جاری کر دیا ۔جس کے مطا بق حلقہ دروش کے لئے کابینہ بھی تشکیل دیا گیا ۔ ضلعی سیرت کونسل حلقہ دروش کے لئے مولانا محمد ولی شاہ صدر مولانا ہارون الرشید جنرل سیکرٹری مولانا لطیف الرحمن فنانس سیکرٹری مولانا محمد اسلام نا ئب صدر ہونگے۔اجلاس میں ربیع الاول کے مناسبت سے منعقد ہونے والے سالانہ سیرت النبیؐ کانفر نسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق دنین فیض آباد ہون ،مولدہ اور جغور میں ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کا نفرنسس منعقد ہو نگے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

اترك تعليقاً

إغلاق