مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے زیراہتمام مستجپانده چترال میں کارنر میٹنگ کا انعقاد،وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال کے زیراہتمام مستجپانده چترال میں کارنر میٹنگ منعقد ہوامیٹنگ میں سینکڑوں افراد شریک تھے اور31افراد نے خاندان سمیت پی ایم ایل نون میں شمولیت اختیار کرلی، میٹنگ فضل رزاق کے گھر میں منعقد کیا گیا جس میں ضلع صدر سید احمد خان کےعلاوه جنرل سیکرٹری صفت زرین ، سب ڈویژن چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ اور ضلعی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ موجود تھے. میٹنگ میں میاں نوازشریف پر بھرپوراعتماد کا اظہارکیا گیا. مقررین نےعلاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اکھٹے کام کرنے اور متاثرین زلزلہ کے ساتھ اظہاارہمدردی کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں محمد کوثر صدر سب ڈویژن. چترال ،سید احمد خان ضلع صدر کےعلاوه مظفرالدین صدراساتذه یونین اور نوجوان سیاستدان مقصودالرحمن نے خطاب کیا. میٹنگ میں صدر سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے تحصیل چترال کے زیراہتمام عنقریب نوازشریف زنده باد ریلی نکالنے کا اعلان کیا. آخر میں قاضی سیف الله نے دعا کی اور نوازشریف کی عمردرازی کے لیے خصوصی دعا کی