تازہ ترین

پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صد پر ایسوسی ایشن کے مفادات کی حفاظت میں ناکامی پر نوٹس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے صدر سردار ولی خان پر ایسوسی ایشن کے مفادات کی حفاظت میں ناکامی اور مالی امور میں شفافیت نہ برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں اپنی صفائی کے لئے ایک ماہ کی نوٹس دی گئی ہے جس کے بعد ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فضل عالم کے زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صدر کی اپنی فرائض کی ناکامی کی وجہ سے ایسوسی ایشن کو کئی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران سینئر نائب صدر وقار احمد، جنرل سیکرٹری فضل محمد اور دوسروں کی موجود گی میں منعقدہ اس اجلاس میں ملازمین کی فائر ووڈ الاؤنس کی مد میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وسیع پیمانے پر گھپلے اور غیر قانونی ٹینڈرکے ذریعے مریضوں اور ملازمین کے حقوق سلب کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔