تازہ ترین

بعض سیاسی یتیم اور ناعاقبت اندیش عناصرپی ٹی آئی کی مقبولیت عام سے بوکھلاکر اسے ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں،زاربہارخان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف یوسی یارخون کے سینئرنائب صدرزاربہارخان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بعض سیاسی یتیم اور ناعاقبت اندیش عناصرپاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت عام سے بوکھلاکر اسے ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ منگل کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلع چترال میں پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی جماعت بن چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت انتہائی ایمانداری،جرات مندی سے کام کررہی ہیں کچھ لوگ یوسی یارخون میں حکومت کے بحالی وترقیاتی کاموں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدداروں کی کمزروی ہے جنہوں نے یوسی یارخون کو مکمل نظرانداز کیاہے اس وجہ سے صوبائی حکومت کی کارکردگی ہرشخص اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ورکرز ضلعی عہدداروں سے انتہائی مایوس ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ زلزلے کے حوالے سے سروے تعلق اوررشتے کے بنیاد پرہوچکاہے ۔متاثرہ خانداوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے اوراین جی اوزنے بھی صحیح طریقے سے لوگوں تک ریلیف نہیں پہنچایاہیں ۔اُنہوں نے بپاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کوسختی سے ٹوٹس کیاجائے کہ وہ دوبارہ سروے کرکے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان پہنچائے اورصحیح سروسے کے مطابق چیک تقسیم کیاجائے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى